تھنک ٹینک100سی کاکاروباری اداروں کے سربراہان کیلئے نشست کا اہتمام

تھنک ٹینک100سی کاکاروباری اداروں کے سربراہان کیلئے نشست کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر)پاکستان میں قابلِ عمل سماجی و معاشی پالیسی اقدامات پر کام کرنے والے ملک کے صف اول کے تھنک ٹینکC۔100 نے پاکستان کے مستقبل کی تعمیر پر سوچ بچار و مکالمے کے لیے ملک کے صف اول کے کاروباری اداروں کے سربراہان کے لیے ایک نشست کا اہتمام کیا۔ یہ نشست کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں رکھی گئی جہاں نامور پالیسی سازوں نے ایسے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جن سے پاکستان 2047میں اپنے قیام کے ایک صدی بعد ایک مستحکم اور پْراعتماد خوشحال ملک بن کر اْبھر سکتا ہے۔ نشست کا آغاز C۔100 تھنک ٹینک کے صدرو ایم ڈی ذیشان افضل کے خطاب سے ہوا جنھوں نے حاضرین کو یقین دہانی کرائی کہC۔100 تھنک ٹینک سال 2047تک پاکستا ن کی معیشت کو دو ٹریلین ڈالر تک پہنچانے کے خواب کے حصول کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گا۔ ان کے خطا ب کے بعد عالمی بینک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر Mr. Patchamuthu Illangovan نے عالمی بینک کی رپورٹ ’’ پاکستان ایٹ 100،(Pakistan@100) مستقبل کی تعمیر ‘‘ کے متعلق حاضرین کو آگاہ کیا جبکہ عالمی بینک کے پروگرام لیڈر شبیہ علی محب اورچیف اکانومسٹ برائے ساؤتھ ایشیاء ہانس ٹمر نے اظہارِ خیال کیا۔ نشست کا اختتام ایک پینل مباحثے سے ہوا جس کے میزبان ذیشان افضل جبکہ مہمانوں میں معروف شخصیات بشمول عالمی بینک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر Mr. Patchamuthu Illangovan ،عالمی بینک کے پروگرام لیڈر شبیہ علی محب، عالمی بینک کے چیف اکانومسٹ برائے ساؤتھ ایشیاء ہانس ٹمر ، سی ای او ، کے ایس بی ایل و سابق چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج منیر کمال ، سی ای او جے ایس گلوبل کامران ناصر، سابق صدرو سی ای او بینک الفلاح ، عاطف باجوہ اور کے پی ایم جی کی پارٹنر منزہ بٹ شامل تھیں۔

مزید :

کامرس -