ورچوئل یونیورسٹی میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کاآغاز

ورچوئل یونیورسٹی میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کاآغاز

لاہور(پ ر)ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے زیراہتمام کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کاآغاز کر دیاگیا۔ اس سلسلہ میں کالا شاہ کاکو کیمپں میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ریکٹرورچوئل یونیورسٹی نے کلین اینڈ گرین پاکستان شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔اس موقع پر ورچوئل یونیورسٹی کے سابق ریکٹر ڈاکٹر نوید اے ملک مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پریونیورسٹی کے طلباء اور فیکلٹی ممبران کی کثیر تعدادنے شرکت کی اوریونیورسٹی کے کیمپس کے طول و عرض میں ایک سوسے زائد پودے لگائے ۔ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر نے کہا کہ فضائی آلودگی کے خاتمے کے لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے ہیں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں صاف آب وہوا میں سانس لیں سکیں۔اس حوالے سے ملک بھر کے تمام کیمپسز میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

مزید : کامرس