دراز پاکستان مایہ ناز آن لائن مارکیٹ کے طور پر ابھر رہی ہے، سی ای او

دراز پاکستان مایہ ناز آن لائن مارکیٹ کے طور پر ابھر رہی ہے، سی ای او

لاہور (پ ر)کراچی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ملک کی ممتاز آن لائن مارکیٹ پلیس دراز پاکستان نے اس بات کو دوہرایا ہے کہ اس کا مقصد نئی اور جدید خدمات کے ذریعے ملک بھر میں صارفین کو کاروباری شخصیات اور سیلرز کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے بااختیار بنانا ہے۔ یہ نئی اور جدید خدمات سہولت اور قدر میں اضافہ کی حوصلہ افزائی کے لئے تیار کی گئی ہیں۔ دراز پاکستان کے سی ای او فریز شاہ نے صحافیوں اور کاروباری و سول برادری سے تعلق رکھنے والے ارکان کے سامنے ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ ساتھ اقتصادی نمو کے ضمن میں کمپنی کی طرف سے اٹھائے گئے متعدد اقدامات پر روشنی ڈالی۔ اس وقت دراز پاکستان 100 کیٹیگریز سے زائد میں 4 ملین مصنوعات تک فوری اور آسان رسائی فراہم کر رہا ہے۔ 2 ملین سے زائد پاکستانی ہر روز دراز کو استعمال کرتے ہیں جبکہ ہر ماہ ملک کے تمام حصوں میں 10 لاکھ پیکیجز بھجوا رہی ہے۔

اس وقت تک ہم نے 50 ہزار تک ملازمتیں تشکیل دی ہیں جبکہ ہماری نئی یونیورسٹی کے ذریعے 2 ہزار سیلرز کو تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔

فریز شاہ نے نئی مارکیٹوں تک رسائی کو بڑھانے اور صارفین کے اعتماد میں اضافہ کے مقصد کے لئے سال 2018ء کے دوران دراز کے انفراسٹرکچر میں کی جانے والی بہتریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ دراز پاکستان کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی پیشرفتوں میں منفرد خریداری کا تجربہ فراہم کرنے کے لئے نئی اور پرسنلائزڈ ایپلی کیشن ’’دراز ایپ‘‘، صارفین کے پسندیدہ برانڈز کے تعاقب کے لئے دراز مال، بیرون ملک سے خریداری کے خواہش مند صارفین کے لئے گلوبل کولیکشن، ٹاپ اپس، ای سٹور، واؤچر ماڈیول، آسان ادائیگیوں اور فوری ری فنڈ کے لئے دراز والٹس، صارفین اور سیلرز کو آزادانہ بات چیت کے قابل بنانے کے لئے میسیج سینٹر اور سوال و جواب کی خصوصیات شامل ہیں۔

فریز شاہ نے مقامی سیلرز اور کاروباری شخصیات کو تربیت کی فراہمی کی ضرورت اور دراز پاکستان کو ’’کاروباری شخصیات کیلئے یونیورسٹی‘‘ کے طور پر روشناس کرانے اور اپنے صارفین کے ساتھ رابطے کے بہترین طریقوں پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم دراز میں موجودہ سیلرز کو آف لائن اور آن لائن تربیتی کورسز فراہم کر رہے ہیں تاکہ انہیں کاروباری دنیا کے بہت سے چیلنجز میں مدد فراہم کی جا سکے۔ اس کے علاوہ ہم پاکستان میں اداروں کی جانب سے بہت سے لاجسٹکس چیلنجز پر قابو پانے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے پاکستان کی پہلی لاجسٹکس کمپنی DEX قائم کی ہے جو ای کامرس آپریشنز کے لئے خاص طور پر تیار کی گئی ہے۔ اس وقت DEX کے 30 شہروں میں ایک ہزار رائیڈرز ہیں جو دراز ڈلیوریز کے 55 فیصد سے زائد حصہ کو ڈلیور کر رہے ہیں جو دیگر کے مقابلہ میں ایک سے دو روز پہلے ڈلیوری کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

فریز شاہ نے آئندہ سالوں کے لئے دراز پاکستان کے اہداف سے متعلق متعدد جدتوں پر روشنی ڈالی جنہیں ادارے کے آپریشنز میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صارف کے اعتماد میں اضافہ کرنا ہے اور پاکستان میں ای کامرس شعبہ کو فروغ دینا ہے تاکہ دیگر ای کامرس کمپنیوں کو اس دھارے میں شامل کرنے لئے راہ مہیاء کی جا سکے۔

مزید : کامرس