وویمن چیمبر کی سالانہ نمائش 31جولائی کو منعقد ہو گی،ثمینہ فاضل

وویمن چیمبر کی سالانہ نمائش 31جولائی کو منعقد ہو گی،ثمینہ فاضل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( کامرس ڈیسک)اسلام آبادویمن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے اتوار اکتیس مارچ کو جناح کنونشن سینٹر میں سالانہ نمائش منعقد کی جا رہی ہے جس میں ملک بھر سے سینکڑوں تاجر خواتین اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کریں گی۔نمائش میں سیاسی رہنما، سفارتکار، سرکاری افسران،ایف پی سی سی آئی اور یو بی جی کے رہنما اور کاروباری برادری کے نمائندے بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ اس نمائش کا مقصد خواتین کو کاروبار بڑھانے کا موقع فراہم کرنا اور انکی حوصلہ افزائی ہے۔ یہ بات ویمن چیمبر کی بانی صدر ثمینہ فاضل نے یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور کاروباری برادری کے دیگر رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ سالانہ نمائش میں سیمینار اور علم و آگہی میں اضافہ کی دیگر تقریبات کے علاوہ ہر قسم کی تفریح کے مواقع ہونگے۔انھوں نے کہا کہ ہماری نمائشیں ملک بھر کی خواتین میں مقبول ہو رہی ہیں اور انکے زریعے خواتین کو با اختیار بنانے میں مدد مل رہی ہے جو سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے ضروری ہے۔اس موقع پر ایس ایم منیر اور دیگر تاجر رہنماؤں نے کہا کہ ویمن چیمبر خواتین کو با اختیار بنانے میں اپنی کردار ادا کر رہا ہے اور امید ظاہر کی کہ خواتین کی حوصلہ افزائی کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی اور یو بی جی خواتین کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے اٹھائے گئے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت جاری رکھے گااور اس کاز کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

مزید :

کامرس -