ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹرز کی تیاریاں شروع، فٹنس پر بھر پور توجہ

ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹرز کی تیاریاں شروع، فٹنس پر بھر پور توجہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ورلڈکپ اور پاکستان کپ کے لیے قومی کرکٹرز نے فٹنس پر توجہ مرکوز کرلی ہے۔ورلڈکپ اور پاکستان کپ سے پہلے قومی کرکٹرز نے فٹنس پر توجہ مرکوز کرلی ہے۔بابر اعظم، شاہین آفریدی، سلمان بٹ، سہیل تنویر، وہاب ریاض، عدنان اکمل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھرپور ٹریننگ کرنے میں مصروف ہیں تاکہ اپنی فٹنس میں مزید بہتری لاکر پرفارمنس میں بھی نکھار لاسکیں ، قومی ٹیم انتظامیہ نے 14 اپریل کو فٹنس ٹیسٹ لینے کا اعلان کررکھاہے جس میں پاکستان کپ کے پرفارمز کو بھی مدعو کیاجائے گا جبکہ کپتان سرفراز احمد بھی چند روز میں ٹریننگ شروع کردیں گے۔دوسری جانب 2 اپریل سے کھیلے جارہے پاکستان ون ڈے کپ کے ذریعے فاسٹ بولر وہاب ریاض کے پاس بھی ورلڈکپ کے فٹنس ٹیسٹ سے پہلے سلیکٹرزکی توجہ پانے کا بہترین موقع ہوگا،سلمان بٹ پی ایس ایل میں موقع ملنے کے باوجود اچھی پرفارمنس نہیں دے پائے۔ سہیل تنویر، عدنان اکمل کا بھی فی الحال ٹیم میں کم بیک کرنے کا فوری کوئی چانس نہیں، یہ سب کرکٹرز پاکستان کپ کے لیے تیاری کرنے میں مصروف

مزید : کھیل اور کھلاڑی