قومی نیٹ بال چمپئن شپ ،مرد اور خواتین ٹیموں کا اعلان

قومی نیٹ بال چمپئن شپ ،مرد اور خواتین ٹیموں کا اعلان

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن نے قومی نیٹ بال چمپئن شپ کیلئے اسلام آباد کی مرد اور خواتین ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں ٹیمیں بارہ ، بارہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہونگی، اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر کرنل (ر) غلام مرتضیٰ شاہ نے ٹیموں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 12 رکنی مردوں کی ٹیم میں فرحان احمد، امام دین، عثمان اسلم، سعاد مظہر، احمد علی، فاروق، باسط بری، انور خان، نوید حسین، رضوان خورشید، فرید شاہ اور انعام خان شامل ہیں جبکہ رانا تنویراحمد اور جاویدنواز بنگش کو بالترتیب ٹیم کے منیجر اور کوچ ہونگے اسی طرح 12 رکنی خواتین ٹیم میں ایمان شاہ رخ بٹ، ماہین طارق، ریحانہ جعفر، تحریم نقوی، صباح سمیول، مہرو احمد، ابیر عامر، ایمان عامر، بسمہ ، ریشیل، خانسہ اورعلیشبہ شامل ہیں جبکہ ٹیم کے ہمراہ منیبہ عثمان اور مارہ شکور بالترتیب منیجر اور کوچ ہونگی ،قومی نیٹ بال چیمپئن شپ (آج) جمعہ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگی جس میں ملک بھر سے 16 مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیرفورس، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیش کمیشن، پاکستان واپڈا، پاکستان انٹر بورڈز، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں ، چمپئن شپ 2 اپریل تک جاری رہے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی