انگلینڈ ویمن نے سری لنکا کوٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سویپ کردیا

انگلینڈ ویمن نے سری لنکا کوٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سویپ کردیا

کولمبو(اے پی پی) انگلینڈ ویمن ٹیم نے سری لنکا ویمن ٹیم کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 96 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ون ڈے کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی وائٹ واش کردیا۔ میزبان ٹیم 204 رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 108 رنز بناسکی۔ اس سے قبل جمعرات کو دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے پہلے کھیل کر مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بناکر میزبان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 205 رنز کا ہدف دیا۔ انگلینڈ ویمن کی طرف سے ایمی جونز 57، ڈینیلی 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں جبکہ ناتالی ناقابل شکست 49 اور ٹامی بیومونٹ 42 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بلے باز رہیں۔ جواب میں انگلینڈ کی باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت 205 رنز ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بناسکی۔ اس کی پانچ کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں۔ یوں انگلینڈ کی ویمنز نے سری لنکن ویمن ٹیم کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں 96 رنز سے شکست دیکر ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز بھی کلین سویپ کرلی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی