ویمنز فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے 9ممالک کی دلچسپی

ویمنز فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے 9ممالک کی دلچسپی

زیورخ (یواین پی)فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے کہا کہ نو ممالک نے 2023 میں شیڈول ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی کی خواہش ظاہر کی ہے۔ فیفا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ارجنٹائن، آسٹریلیا، بولیویا، کولمبیا، جاپان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ نے باضابطہ طور پر میگا ایونٹ کی میزبانی کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے جبکہ شمالی اور جنوبی کوریا نے مشترکہ طور پر میزبانی کیلئے کہا ہے۔ ورلڈ گورننگ باڈی نے کہا کہ تمام فٹ بال ایسوسی ایشنز رواں سال 16 اپریل تک میزبانی کیلئے رجسٹریشن کرا سکتی ہیں۔ رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد گورننگ باڈی تمام درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی میزبان ملک کا اعلان کریگی۔

واضح رہے کہ رواں برس شیڈول ویمنز ورلڈ کپ 7 جون سے 7 جولائی تک فرانس میں کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی