پاکستان ون ڈے کپ 2 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا

پاکستان ون ڈے کپ 2 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا

راولپنڈی(اے پی پی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان کپ 2019ء کا آغاز 2 اپریل سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا۔ ٹورنامنٹ میں پنجاب، بلوچستان، فیڈرل ایریاز، خیبرپختونخوا اور سندھ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 2 اپریل کو پہلے میچ میں پنجاب اور بلوچستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ 3 اپریل کو دوسرا میچ فیڈرل ایریاز اور خیبر پختونخوا کے مابین کھیلا جائے گا۔ 4 اپریل کو بلوچستان اور سندھ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ 5 اپریل کو چوتھا میچ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 6 اپریل کو سندھ اور فیڈرل ایریاز کی ٹیمیں پنجہ آزما ہوں گی۔ 7 اپریل کو چھٹا میچ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مابین کھیلا جائے گا۔

۔ 8 اپریل کو ساتویں میچ میں پنجاب اور فیڈرل ایریاز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ 9 اپریل کو آٹھواں میچ میں سندھ اور خیبر پختونخوا۔ 10 اپریل کو نواں میچ فیڈرل ایریاز اور بلوچستان جبکہ 11 اپریل کو دسواں اور آخری میچ پنجاب اور سندھ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی