ڈی جی سپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر

ڈی جی سپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر

پشاور(این این آئی)دوسرا ڈی جی سپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر، بوائز کیٹگری میں عمر گرلز میں زینب نے ٹرافی اپنے نام کرلی ، اس موقع پر چیف کمشنر رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن خیبرپختونخوا وصدر صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن عظمت حنیف اورکزئی نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کفایت اﷲ ، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس حاجی عزیز اﷲ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس امجد خان ، اکاؤنٹ آفیسر شکیل احمد، آرگنائزنگ سیکرٹری مس کائنات سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقدہ دوسرا ڈی جی سپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ ایج گروپ کیٹگری میں عمر نے عبید کے خلاف تین کے مقابلے دو گیمز سے کامیابی حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کی قبل ازیں سیمی فائنل میں عمر حمزہ نے تین ایک سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں عبید عثمان نے میچ جیت کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا‘گرلز فائنل میں زینب نہ حلیمہ کے خلاف کامیابی اپنے نام کی جبکہ بوائز فائنل میں توقیر نے اریب کے خلاف کامیابی حاصل کرکے ٹرافی جیت لی۔اس موقع پر چیف کمشنر آرٹی آئی عظمت حنیف اورکزئی نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عظمت حنیف اورکزئی نے اپریل میں آر ٹی آئی آل پاکستان ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن صوبے میں ٹیبل ٹینس کھیل کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے اپریل میں آر ٹی آئی کے تعاون سے منعقدہ آل پاکستان ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا مقصد کھلاڑیوں میں بھی آر ٹی آئی بارے شعور اجاگر کرانا ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی