نیشنل ایکشن پلان پر اپوزیشن جہاں چاہے بریفنگ دی جائے

نیشنل ایکشن پلان پر اپوزیشن جہاں چاہے بریفنگ دی جائے

اسلام آ با د (آ ئی این پی) وزیر اعظم عمرا ن خان نے نیشنل ایکشن پلان کے با رے میں ا پو زیشن کے تحفظات دور کر نے کے لیئے وزیر خا رجہ کو ہدا یا ت جا ری کر دیں،نجی ٹی وی کے مطا بق نیشنل ایکشن پلان پر وزیر اعظم نے شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن سے دوبارہ رابطے کی ہدایت کی اور کہا کہ اجلاس کے حوالے سے اپوزیشن کے تحفظات دور کیے جائیں، اپوزیشن رہنما جہاں چاہیں انہیں بریفنگ دی جائے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے وزیراعظم کی ہدایت پر انہیں کہا کہ اپوزیشن کو قائد حزب اختلاف کے چیمبرمیں بریفنگ دینے کو تیار ہوں، پارلیمانی رہنماوں کے علاوہ پورے ایوان کو بھی بریفنگ دینے کو تیار ہوں۔

نیشنل ایکشن پلان

مزید : صفحہ اول