گندم خریداری مہم، محکمہ خوراک میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا ریلا

گندم خریداری مہم، محکمہ خوراک میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا ریلا

ملتان ( سپیشل رپورٹر ) گند م خریداری مہم2019 ء کے سلسلے میں محکمہ خوراک میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کے کے تبادلے کردیئے گئے ۔افسران کو فوری طور پر متعلقہ اضلاع میں چارج سنبھالنے (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔اس ضمن میں سیکرٹری محکمہ خوراک پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک ملتان حقنواز چوہان کا تبادلہ سرگودھا ،شیخ عبدالرؤف کو ملتان،شاہ بہرام کو ڈیرہ غازی خان،شبیر احمد علوی کو بہاولپور،خالد محمود گورایہ کوفیصل آباد،خالد عباس کو گوجرانوالہ ،محمد حسین کھوکھر کوسائیوال ،عارف رضا بخاری کو لاہور جبکہ سلیمان علی کو روالپنڈی ڈویثرن میں ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔اسی طرح صوبہ بھر میں تعینات کئے جانے والے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر زمیں امان اللہ سومرو کو ملتان ،محمد زمان کو بہاولپور ،مظہر بلوچ کو بہاولنگر ،احمد جاوید کوگجرات ،مہر اختر حسین کو چنیوٹ ،محبوب اختر کوخانیوال،عبدالماجد کولودھراں ،روحیل بٹ کو سائیوال،سردار علوی کو لاہور ٹو،شاہ نواز چوہان کومیانوالی ،علی عمران کو ڈیرہ غازی خان ،توفیق احمدکو ننکانہ صاحب ،نصراللہ خان ندیم کو سیالکوٹ ،ماجد علی خان کو رحیم یار خان ،شعیب احمد کو مظفرگڑھ ،اعجاز احمد سیال کو گوجرانوالہ ،حسنات آصف کو خوشاب ،محمد عمران کو راجن پور،زین العابدین کوفیصل آباد ،راحیل اشرف کو جھنگ،شمائل بانو کو سرگودھا ،اسلم دھول کو اوکاڑہ ،ارشد باجوہ کو اٹک،مسعود اسلم کو وہاڑی ،زویہ علی کو لاہور ون ،سفیان آصف کو شیخوپورہ ،ذوالفقار احمد کو قصور ،احمد شیراز کو جہلم ،سدرہ معراج کو چکوال ،جام غلام عباس کو لیہ ،تنویر احمد کو ٹوبہ ٹیک سنگھ ،غلام مصطفی کو روالپنڈی ،اسرار احمد خان کو پاکپتن،امیر شہزاد کو منڈی بہاؤ الدین ،صغیر احمد علوی کو بھکر جبکہ ملک ممتاز کو ناروال میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اس ضمن میں مذکورہ افسران کو آج ہی متعلقہ اضلاع میں چارج سنبھال کر گندم خریداری انتظامات کو یقنی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Back to Conversion Tool

مزید : ملتان صفحہ آخر