ایف آئی اے ان ایکشن ‘ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 4افراد گرفتار‘ تحقیقات شروع

ایف آئی اے ان ایکشن ‘ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 4افراد گرفتار‘ تحقیقات شروع

ملتان (وقائع نگار) ایف آئی اے کی کاروائی کرتے ہوئے ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 4 افراد گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے(بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

۔معلوم ہوا ہے ایف آئی اے کی اکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر گلشن اشعر کالونی میں چھاپہ مارا۔ جہاں سے سلیم نواز، اجمل، سرفراز اور عبدالرحمان ملزمان کو گرفتار کیا۔اور انکے قبضے سے سے غیر ملکی کرنسی، اور دیگر اہم ریکارڈ برآمد کیا۔جبکہ ملزمان کے دو ساتھیوں اقبال اور بلال کی گرفتاری کے لیے چھاپے جارہے ہیں۔ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔اور آج ملزمان کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کیا جانا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر