ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ کا سنٹرل جیل کا دورہ ‘ 6 قیدیوں کو رہا کرنیکا حکم

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ کا سنٹرل جیل کا دورہ ‘ 6 قیدیوں کو رہا کرنیکا حکم

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان میاں محمد اقبال بھٹی کا سنٹرل جیل کا دورہ ،06نفر حوالاتیوں کو(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

ذاتی مچلکہ پر رہا کر نے کا حکم تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان میاں محمد اقبال بھٹی نے اور مجسٹریٹ دفعہ30 ڈیرہ غازیخان عرفان محمود کے ہمراہ سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل مشتاق حسین ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اسد طارق او ر میڈیکل آفیسرجیل محمد ایوب قسمانی بھی موجود تھے سپرنٹنڈنٹ جیل مشتاق حسین نے معزز ججز صاحبا ن کو سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان کے کچن اسیران ،ہسپتال ،خواتین وارڈ، نوعمر وارڈ اور دیگر بارکس کا دورہ کرایا جہاں انھوں نے تمام حوالاتیان سے ان کے مسائل پوچھے تو کسی قسم کی شکایت موصول نہ ہوئی اسیران کیلئے تیار شدہ کھانے کو چیک کرکے اسے میعار ی قرار دیااور جیل ہذا کے سیکورٹی انتظامات بہتر پائے ۔بعدا زاں انہوں نے 06نفراسیران کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر