ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر گڑھ سعید اللہ مغل کا جیل کادورہ‘ ہسپتال ‘ بیرکوں کاجائزہ‘ شجر کاری مہم کا بھی افتتاح

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر گڑھ سعید اللہ مغل کا جیل کادورہ‘ ہسپتال ‘ بیرکوں ...

مظفرگڑھ (نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ محمد سعید اللہ مغل نے ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کاماہانہ دورہ کیا، سول جج مظفرگڑھ(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

محمد عرفان ان کے ہمراہ تھے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل اطہر جان ڈار، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد نازک شہزاد اور دیگر آفیسران ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ بھی موجودتھے۔معائنہ کے دوران جیل انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ فاضل جج نے نو عمر وارڈ، جیل ہسپتال اور مختلف بارکیں چیک کیں ، کچن اسیران کی صفائی اور کھانے کے معیار کو سراہا اور06معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث حوالاتیوں کو ذاتی مچلکہ پر رہائی کا حکم صادرکیا۔مزید برآں فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل کے احاطے میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتا ح کر رہا ہے۔

افتتاح

مزید : ملتان صفحہ آخر