غربت مکاؤ پرگرام ، معذور افراد خواجہ سراؤں کو پیکج دیئے جائیں گے

غربت مکاؤ پرگرام ، معذور افراد خواجہ سراؤں کو پیکج دیئے جائیں گے

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ غربت مکاو پروگرام حکومت کاانقلابی انقلابی قدم ہے اور غریبوں کے لئے حوصلہ افزا ظہے یہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے ابتدائی مرحلہ میں 120 ارب روپے سے زائد رقم مختص کرنا خوش آئند ہے اس پروگرام کے تحت نوجوانوں کو آسان کردے فراہم کیے جائیں گے اس کے علاوہ(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

خواجہ سراؤں اور معذور افراد کو بھی خصوصی پیکج دیے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ عوام کا احساس ریاست کی اولین ترجیح ہے پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں لائے جائیں گے حکومت ملک فلاحی ریاست بنا کر دم لے گی ،غریب اور ورکنگ کلاس نے اس منصوبے پر خوشی کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے غریبوں کی حالت بہتر بنانے کے اقدامات کو ترجیح دینا قابل تعریف ہے موجودہ حکومت اس پروگرام کو پہلے سے زیادہ واضح طور پر ترتیب دیا ہے اور اس کا دائرہ کار بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر