سب انجینئرز کا دوسرے روز بھی احتجاج ‘ ہڑتالی کیمپ لگانے کا فیصلہ

سب انجینئرز کا دوسرے روز بھی احتجاج ‘ ہڑتالی کیمپ لگانے کا فیصلہ

ملتان‘وہاڑی ‘بہاولپور(سپیشل رپورٹر‘بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ خصوصی‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر) سب انجینئر زویلفیئر ایسوسی ایشن پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات و نشریات محمد علی نے کہا ہے کہ سب انجینئر ز ملک وقوم کا سرمایہ ہیں لیکن پنجاب حکومت کی طرف سے ان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ انہا ر ابدالی روڈ دفتر میں (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

منعقدہ احتجاجی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ایپکا رہنماؤں امتیاز احمد شیخ، مہر مشتاق، ڈرافٹسمین ایسوسی ایشن کے صدر محمد رفیق ، لیبر یونین کے ندیم ، مجاہد قریشی، محمد عارف اکرم نے سب انجینئرز سے اظہار یکجہتی کیا اور اس موقع پر سیاہ پٹیاں بھی باندھی گئیں جبکہ احتجاجی اجلاس میں دیگر رہنماؤں اعجاز ارشد، وقار علی شاہ، سید مسرور شاہ، عدنان گردیزی، نعیم احمد خان، چوہدری محمد طارق نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ موجودہ حکومت نے سب انجینئرز کے مسائل حل نہ کئے تو وہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیں گے اور اپنے احتجاج کو احتجاجی تحریک میں بدل دیں گے حکمران لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں جس کی وجہ سے سب انجینئرز میں بے چینی کی فضا پھیل گئی ہے۔ سب انجینئرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا عہدیدارن و ممبران نے سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب میاں ارشد قریشی اور ضلعی صدر اقبال گورایہ کی قیادت میں اپنے مطالبات کیلئے ہائی وے آفس میں احتجاجی کیمپ لگا لیا جس میں مختلف محکموں کے سب انجنئیرز شعیب اقبال، راو عدیل اتفاق، ریحان قادر، عرفان شکور، نذر حسین، اظہر ثقلین، حاجی عرفان، محمد اکرم، چوہدری ماجد اسلم،عبدالرحمن،توصیف بخاری،مدثر نوید،محمد اصغر،راشد ستار بٹ،محمد عمران،ریحان قادر،راؤ محمد سعید،ارشد جمیل،رانا ساحل احمد،مدثر حسین،عثمان یوسف،محمد جنید سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے میاں ارشد قریشی نے کہا کہ حکومتی بے حسی کے باعث سب انجینئرز ترقی سے محروم ہوگئے ہیں سب انجینئرز کو فوری طور پر 16 واں گریڈ دیا جائے ضلعی صدر اقبال گورایہ اور محمد طارق چیمہ راو عدیل اتفاق و دیگر نے کہا کہ سب انجینئیرز ایسوسی ایٹ انجینئرز کا پے سکیل 16 کیا جائے اور ہمارا باقاعدہ سروس سٹرکچر بنایا جائے جبکہ سنیارٹی اور بی ٹیک کی بنیاد پر سب انجینئیرز کو گریڈ 17 میں ترقی دی جائے جبکہ پرموشن کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن سمیت دیگر تمام شرائط ختم کی جائیں اور تمام کنٹریکٹ ملازمین کو ان کی تاریخ تقرری سے مستقل کیا جائے ۔علاوہ ازیں پنجاب ایسوسی ایشن آف گورنمنٹ انجینئرز نے ٹیکنیکل الاؤنس کامطالبہ پورانہ ہونے پرپنجاب میں دوبارہ احتجاج شروع کردیا ایسوسی ایشن کی کال پرآج احتجاج کے پہلے مرحلہ پرپنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح بہاولپورڈویژن کے مختلف دفاتر میں گورنمنٹ انجینئرز نے بازوؤں پرسیاہ پٹیاں باندھ کراپنے فرائض سرانجام دیئے جبکہ احتجاج کے دوسرے مرحلہ میں تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر8 اپریل تک ہڑتالی کیمپ لگائے جائیں گے اور9 اپریل سے پنجاب بھرکے گورنمنٹ انجینئرز لاہور میں دھرنادیں گے اس موقع پر ایسوسی ایشن کے رہنما اورایکسین بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی زاہدحسین نقوی نے بتایاکہ گورنمنٹ انجینئرز کے پہلے احتجاج کے نتیجے میں چیف سیکرٹری پنجاب نے ہمارے مطالبہ پرایک کمیٹی قائم کی تھی جس نے خیبرپختوانخواہ کی طرح پنجاب میں بھی گورنمنٹ انجینئرز کوٹیکنیکل الاؤنس دینے کی سفارش کی تھی اورحکومت پنجاب نے امسال مارچ میں مذکورہ الاؤنس دینے کاوعدہ کیاتھاجوابھی تک پورانہیں ہوا اس لیے گورنمنٹ انجینئرز دوبارہ احتجاج کرنے پرمجبورہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ کمیٹی کی سفارش کی حتمی منظوری پنجاب کابینہ نے دینی ہے لیکن اس پرتوجہ نہیں دی جارہی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر