مظفرگڑھ ‘ دفتر پر چھاپہ ‘ غیر ملکی این جی او براق کا تمام ریکارڈ ضبط

مظفرگڑھ ‘ دفتر پر چھاپہ ‘ غیر ملکی این جی او براق کا تمام ریکارڈ ضبط

مظفرگڑھ(نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ اور سیکورٹی اداروں نے جھنگ روڈ پر واقع ایک غیر ملکی این جی او براق کے دفترپر چھاپہ, تمام ریکارڈ اور سامان قبضے میں لے لیا.جمعرات کے روز حساس ادارے نے اے سی مظفرگڑھ ظہور احمد بھٹہ اور ڈی او سوشل ویلفئیر اظہر چوہان کے ہمراہ این جی او براق کے دفتر پر چھاپہ مار کر ریکارڈ اور سامان قبضے مین لے لیا. تاہم دفتر کے عملہ میں شامل 4 خواتین,2 مرد اور (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

سیکورٹی گارڈ کو چھوڑ دیا .گاڑیوں پر ریکارڈ اور سامان لے کر ٹیم واپس چلی گئی.مذکورہ این جی او ایک عرصہ سے مظفرگڑھ میں مائیکرو فنانسنگ کے تحت مقامی لوگوں کو چھوٹے قرضے دے رہی تھی.چھاپے کی وجوہ کا علم نہیں ہو سکا.اور نہ ہی میڈیا کو اس بارے بتایا گیا.

چھاپہ

مزید : ملتان صفحہ آخر