سیکرٹری ایکسائز کا دورہ ڈیرہ ‘ افسروں ‘ اہلکاروں کو ٹیکس ریکوری تیز کرنیکا حکم

سیکرٹری ایکسائز کا دورہ ڈیرہ ‘ افسروں ‘ اہلکاروں کو ٹیکس ریکوری تیز کرنیکا ...

ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی) سیکرٹری ایکسائز انیڈ ٹیکسیشن پنجاب کیپٹن (ر)شیر عالم مسعود نے اپنے ڈیرہ غازیخان کے دورہ کے موقعہ پرچاروں اضلاع کے ای ٹی اوز اور آفسیران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ریجن کے ایکسائز آفیسران اور اھکارہمیشہ کی طرح اس بار بھی ٹیکس پراپرٹی کی ریکوری کو تیز کریں اور اس بار ریکوری کو سو فیصد تک لے جائیں تمام تر انسپکڑز کو چاہے کہ(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

وہ شہر یوں کو ذاتی طور پر مل کر انہیں بروقت پراپر ٹی ٹیکس ودیگر ٹیکسز کی جلدازجلد آدائیگی کے حوالے سے بریف کریں کہ وہ ٹیکس ادا کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور ملکی ترقی میں شامل ھوں انہوں نے تمام ملازمین کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ٹارگٹ کو جون تک ھر ممکن طور پر پورا کریں اور کسی قسم کی سفارش کو خاطر میں نہ لائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں سے اپنا رویہ مثبت رکھیں کرپشن، غفلت اور لاپرواھی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گیاس موقع ڈایریکٹر ایکسائز عبداللہ خان جلبانی، ای ٹی او ڈیرہ جام محمد اجمل،ای ٹی او راجن پور منور احمد رند،ای ٹی او مظفر گڑھ مخدوم غلام قاسم،ای ٹی او لیہ محمد اقبال ہنجرا،اور انسپکٹرز طارق اقبال،ارشد عباسی،چوہدری طارق جاوید،شیخ سکندر زماں،سردار حسنین رضا،اعجاز احمد ملھی، فہد نور،حماد حیدر، بشیر احمد خان،سید عامر عباس، ناظمہ نورکے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔ بعد ازاں انہیں ڈائریکٹر عبداللہ جلبانی نے بریفینگ دی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر