جامپور ‘ پبلک ہیلتھ افسروں کی دیدہ دلیری ‘ کروڑوں روپے ہضم کرنیکا انکشاف

جامپور ‘ پبلک ہیلتھ افسروں کی دیدہ دلیری ‘ کروڑوں روپے ہضم کرنیکا انکشاف

جام پور(نامہ نگار)محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایکسین ،ایس ڈی او، سب انجینئر مہار تنویرداجلی، اور ٹھیکے دار مہار یوسف، کی دیدہ دلیری پیسہ بچانے کی خاطر افسران سے ملی بھگت کر کے سابقہ سیوریج روٹس تبدیل کروانے کے بعد کروڑوں روپے ہڑپ کر گئے تبدیلی سیوریج روٹس کے لئے دوبارہ 80 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کروالیے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ کی طرف سے جاری 34 کروڑ (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

روپے کا منصوبہ،2015، کو شروع ہوا چار سال گزرنے کے باوجود ابھی تک مکمل نہ ہوسکا کروڑوں روپے کی رقم بچانے کی خاطر ٹھیکے دار مقامی افسروں سے مل گیا اور 56 انچ پائپ کی بجائے 24 انچ کے ٹوٹے پھوٹے پائپ زمین دوز کر دیئے ٹھیکے دار مہار یوسف اور سب انجینیر مہار تنویر داجلی نے نیا روٹس تبدیل کرتے ہوئے جام پور کے اکلوتے سٹیڈیم کے اندر پائپ لائن گزارتے ہوئے مقامی زمینداروں کے کاشت والے رقبہ میں گھس گئے تمباکو کی فصل کو تباہ کر کے رکھ دیا مقامی زمینداروں کے احتجاج کرنے پر سب انجینئر مہار تنویر داجلی نے وہاں کے مقامی لوگوں کو بلیک میل اور دھمکانا شروع کر دیا کہ آپ لوگوں نے اگر ہمارے کام میں خلل ڈالنے کی کوشش کی اور یہاں سے سیوریج لائن نہ گزارنے دی تو میں مقامی افسران سے کہہ کر آپ کی 9 فٹ والی نزدیکی گلی سے سیوریج لائن گزار دوں گا اور آپ کے مکانوں کو بھی توڑنا پڑے گا بہتری اسی میں ہے کہ آپ لوگ خاموش رہیں اور ہمیں کام کرنے دو شہریوں،اللہ وسایا،غلام سرور ڈینہ،غلام سرور ببر ،محمد خان ،محمد جمیل، محمد اکرام ،میاں افتخار ،محمد معاویہ، نے وزیر اعلیٰ پنجاب کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈی سی راجن پور سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق? روٹس کے مطابق سیوریج لائن گزاری جائے اور ہمیں نقصان سے بچایا جائے دریں اثناء4 موقف لینے کے لئے سب انجینئر مہار تنویر داجلی سے ان کے سیل نمبر 03336453651پر رابطہ کیا تو نمبر آف ملاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر