مولانا حامد ، علی خان کی اہلیہ انتقال کر گئیں ، نماز جنازہ میں سیاسی ، سماجی شخصیات کی شرکت
ملتان (سٹی رپورٹر) ممتاز روحانی شخصیت مولانا حامدعلی خان نقشبندی ؒ کی اہلیہ ،قاری محمد میاں نقشبندی ؒ ،قاری ناصر میاں خان نقشبندی،قاری احمد میاں نقشبندی ؒ کی والدہ محترمہ وفات پاگئیں صاحبزادہ قاری ناصر میاں نقشبندی نے اپنی والدہ کی نماز جنازہ پڑھائی مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی29مارچ بروز جمعہ صبح 8بجے دربار مولانا حامد علی خان ؒ کی جامع مسجد میں شروع ہوگی اور دعا 10بجے ہوگی(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
نماز جنازہ کے بعد پہلی دعا علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے کرائی جبکہ دوسری دعا پیر سید علی حسین شاہ نے کرائی نماز جنازہ میں قاری معصوم میاں،قاری نعمان میاں،قاری حسان میاں، سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی، حاجی احسان الدین قریشی،شیخ طارق رشید،بابو نفیس انصاری،چیئر میں شیخ عمران ارشد،جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ سید مظہر سعید کاظمی،جماعت اہل سنت پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ فاروق خان سعیدی، پیر چادر والی سرکار کے سجادہ نشین پیر سید علی حسین شاہ،حاجی سلیم حامدی،زاہد بلال قریشی،جبار مفتی،جماعت اسلامی ضلع ملتان کے امیر ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی، علامہ فضل احمد تمیمی،علامہ شفیق اللہ البدری، قاری رمضان چشتی،علامہ رمضان شاہ فیضی،قاری عبدالغفار نقشبندی،مولانا فیض بخش رضوی،مولانا خادم حسین سعیدی،ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری،پروفیسر اختر سلیم شیخ،قاری غلام فرید اظہری،پیر مدنی رضوی،حاجی اقبال عادل،حاجی عبدالصمد حامدی،قاری توفیق،پیر مدنی رضوی،قاری اعجاز عطاری،مولانا ضیاء الباروی،قاری مختار احمد صادقی،قاری سعید سرمد،مظہر جاوید سیال، سجاد بخاری،شکیل چوہدری،پروفیسر اختر انصاری،قاری امان اللہ مہروری،قاضی بشیر گولڑوی،مبشر حامدی،حاجی اختر عالم قریشی،ڈاکٹر اشرف قریشی،حافظ ظفر قریشی،حاجی عبدالصمد حامدی،ڈاکٹر محمد علی،ڈاکٹر تسلیم قریشی،رکن الدین ندیم حامدی،راؤ عارف رضوی،قاری رکن الدین قادری،مولانا غلام پرویز،وسیم ممتاز ایڈووکیٹ،فہیم ممتاز ایڈووکیٹ،جمشید یوسف،پاکستان سنی تحریک کے ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر،علامہ اسلم حامدی،قاری منیر حامدی،سلیم درباری،ڈاکٹر بابو یونس سیالوی،مولانا فتح محمد حامدی،پیر علامہ عزیز الرحمن،منظور احمد اویسی،یاسر ارشاد،محمد محسن رضا قادری،محمد صغیر قریشی،ڈاکٹر خالد محمود،رانا عبدالمنعم،جاوید اقبال،شیخ الیاس،حافظ منور،قاری رمضان باروی،سجاد حامدی،اسرار حسین،مولانا محمد حسین،راجہ یونس بھٹی،محمد ایوب مغل،ہاشم طارق رشید،ڈاکٹر ارشد بلوچ،شیک عبدالحمید قادری،حافظ ناصر اویسی،مولانا فتح محمد حامدی،پروفیسر سید مشہود حسن رضوی،سید عابد شاہ،مولانا ربنواز چشتی،مولانا فاروق مہروی،حاجی افتخار احمد،ہاشم خان بابر،قاری محمد سعید نقشبندی،سید منظور حسین رضوی علماء کرام سیاسی وسماجی رہنما ودیگر مریدین کی کثیر تعداد نے جنازہ میں شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مولانا حامد علی خان کی اہلیہ کی رحلت پر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔قاری ناصر میاں خان نقشبندی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ماں کا سایہ سرسے اٹھا جانا ایک عظیم سانحہ ہے ۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے مرحومہ کی مغفرت اوربلندی درجات کیلئے دعا بھی کی۔تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور،مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکرمزاری،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی،صوبائی صدر پاکستان عوامی تحریک چوہدری فیاض احمد وڑائچ اورمرکزی میڈیا کوارڈینیٹر راؤ محمد عارف رضوی نے بھی قاری ناصر میاں خان نقشبندی کی والدہ کی رحلت پر اظہار افسوس کیا۔دریں اثناء تحریک منہاج القرآن ملتان کا تعزیتی اجلاس ضلعی صدر یاسر ارشاد کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مخدوم شہباز ہاشمی،احسان سعیدی،میجراقبال چغتائی،احمد قریشی،سجاد نقشبندی،مصباح اسحاق،خالد محمود اوردیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں مولانا حامدعلی خان کی اہلیہ اور قاری ناصر میاں خان نقشبندی کی والدہ کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور مرحومہ کی مٖغفرت و بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔