آر ٹی او افسر مہربان ‘ کمپنیاں ٹیکس رقوم دبانے میں سب سے آگے

آر ٹی او افسر مہربان ‘ کمپنیاں ٹیکس رقوم دبانے میں سب سے آگے

ملتان (نیوز رپورٹر) ایف بی آر کو رواں مالی سال کے لئے مقررہ ٹیکس اہداف کی وصولی میں اربوں روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے جبکہ دوسری طرف ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) کے افسران وہی پہلی سی بے ڈھنگی و سست روش اختیار کئیے ہوئے ہیں آر ٹی او ملتان ریجن میں مختلف کمپنیوں نے افسران کی ملی بھگت سے ٹیکس کی مد میں 2 سے 3 سو ارب روپے دبائے رکھے ہیں جن میں 2008 سے 2011 تک اور اس(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

کے بعد کے ٹیکس کیسز شامل ہیں جبکہ تازہ ترین اطلاع کے مطابق چیف کمشنر عابد رضا بودلہ نے کروڑوں روپے ٹیکس وصولی کے کیسز خاتون اسسٹنٹ کمشنر مہک فاطمہ کو سونپ دیئے ہیں جن میں کوس موس۔ کئیر کمپنی سمیت متعدد ٹیکس نادہندگان کے کیسز شامل ہیں ذرائع کے مطابق ان ٹیکس نادہندگان پر کروڑوں روپے ٹیکس واجب الادا ہیں لیکن اسسٹنٹ کمشنر نے یہ سارے کیسز نمٹانے اور متعلقہ کمپنیوں سے ٹیکس وصولی کو یقینی بنانے کی بجائے ان فائلوں کو پچھلے ایک ماہ سے اپنے ٹیبل کی زینت بنا رکھا ہے قبل ازیں اس پوسٹ پر اسسٹنٹ کمشنر مظہر علی خان تعینات رہے ہیں جو حکومتی ٹیکسز کی وصولی میں بہتر کارکردگی کے حوالے سے پہچانے گئے تاہم ان کا لاہور تبادلہ ہونے کے بعد مذکورہ فائلیں اسسٹنٹ کمشنر مہک فاطمہ کی ٹیبل کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

آگے

مزید : ملتان صفحہ آخر