عدالتی حکم نظر انداز ‘ ایم ڈی اے ناگ شاہ چوک پر آپریشن ‘ دکان مسمار

عدالتی حکم نظر انداز ‘ ایم ڈی اے ناگ شاہ چوک پر آپریشن ‘ دکان مسمار

ملتان ( سپیشل رپورٹر ) ایم ڈی کے انتظامیہ نے عدالتی حکم ہوا میں آڑاتے ہوئے حکم امتناعی کے باوجود شہری کی دکان گرا دی اس ضمن میں گزشتہ روز ایم ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ اور لینڈ کنٹرول برانچ نے مشترکہ آپریشن کے دوران ناگ شاہ چوک کے نزدیک کاروائی کرتے ہوئے شہری حاجی غلام رسول کی دکان گرادی اس موقع پردکان مالک نے آپریشن ٹیم کو سول عدالت کا حکم امتناعی پیش کیا مگر(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

مذکورہ ٹیم نے اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دکان کا آدھاحصہ مسمار کردیا ۔اس حوالے سے متاثرہ شہری حاجی غلام رسول نے صحافیوں کو بتایا کہ اس نے عرصہ دراز سے مذکورہ دکان تعمیر کررکھی ہے جبکہ پرانا شجاعباد روڈ کی تعمیر کے دوران اس کا فرنٹ روڈ کشادگی کی زد میں آگیا تھا کچھ عرصہ قبل شعبہ ٹاؤ ن پلاننگ کا بلڈنگ انسپکٹر چوہدری نسیم انکے پاس آیا اورنقشہ کی آڑ میں دس ہزار ورپے رشوت کا مطالبہ کیا جو نہ دینے پر اس نے نوٹس جاری کردیا جس پر انھوں نے عدالت سے رجوع کیا تو سول عدالت نے مذکورہ پراپرٹی پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ایم ڈی اے انتظامیہ کو کاروائی سے روک دیا مگر گزشتہ روز آپریشن ٹیم نے حکم امتناعی کے باوجود عدالتی احکامات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دکا ن کا فرنٹ گرادیا ہے انھوں نے کمشنر ملتان ڈوثیرن اور ایم ڈی اے کے ارباب اختیار سے مذکورہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر