بھارتی مظالم ‘ کشمیری عوام کو انصاف ضرور ملے گا ‘ سید فخر امام

بھارتی مظالم ‘ کشمیری عوام کو انصاف ضرور ملے گا ‘ سید فخر امام

کبیروالا(سٹی رپورٹر) انڈیا، کشمیریوں پر ظلم ڈھارہا ہے،وقت آگیاہے کہ کشمیری عوام کو عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق انصاف دیا جائے،کشمیریوں کو انصاف ضرور ملے گا،ان خیالات کا اظہار چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخرامام نے میونسپل کمیٹی کبیروالا کے زیر اہتمام (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

منعقدہ ’’جشن بہاراں ‘‘ کی افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی کے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے 1940ء میں قائد اعظم ؒ کی قیادت میں جس پاکستان کے قیام کا خواب دیکھا ہے ،وہ خواب مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر ادھورا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انڈیا 1948ء میں مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں خود لیکر گیا ،اس وقت اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی تعداد 48تھی اور اب 198ممالک اقوام متحدہ کے ممبر ہیں ،وقت آگیا ہے کہ کشمیر ی عوام کو عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق انصاف فراہم کیا جائے اور انشاء اللہ ! کشمیریوں کا ضرور انصاف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ انڈیاکشمیری مسلمانوں پر ظلم ڈھار ہا ہے ،گزشتہ 30برسوں میں ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔انہوں نے مراکش میں ہونیوالی 56اسلامی ممالک کی نمائندہ کانفرنس میں مجھے پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز دیا گیا ،جہاں میں مشاہدہ اور محسوس کیا کہ عالم اسلام کو اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوانے کیلئے اپنے اداروں خصوصی جامعات کا کے معیار ،عالمی معیار کے مطابق بنانا ہوگا ،جس کے بغیر ہم دیگر قوموں کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ سید گروپ کی سیاست کا مرکز ومحور یہی ہے کہ عوام کا معیار زندگی بلند کیا اور نوجوانوں کو تعلیم سمیت دیگر حوالوں سے معیاری ادارے فراہم کئے جائیں ۔صوبائی وزیر منیجمنٹ اینڈپروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سید حسین جہانیاں گردیزی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہے ،پنجاب حکومت ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے بلند ویژن کے تحت شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے۔قائد سید گروپ اورممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کبیروالا کی جانب سے ’’جشن بہاراں ‘‘ کا انعقاد قابل تحسین ہے ،سید گروپ کی قیادت نے ’’میلہ سنگ ‘‘ کی بحالی کو یقینی بناکر عوام کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل کی ہے ،سید گروپ اور عوام ایک ساتھ ہیں اور رہیں گے۔چیئرمین میونسپل کمیٹی کبیروالا اطہر یوسف خان بھٹہ نے جشن بہاراں کی تقریبات میں جوش وخروش کے ساتھ شرکت پر اہل کبیروالا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی محبتوں کا قرض ،خوشیاں اور ریلیف فراہم کرنے کی صورت میں اتارنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔تقریب کی نظامت کے فرائض سید فرخ رضا اور مبشر حسن خان بھٹہ نے نبھائے۔تقریب سے ،اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا میڈم روبینہ کوثر ،سید عابد امام ،وائس چیئرمین ملک طاہر شفیق ،ڈی ایس پی مہر وسیم احمد سیال ،سید فرخ رضا ،سید منتظر مہدی،مبشر حسن خان بھٹہ،مولانا محمد زبیر،خاور تحسین خان بھٹہ،چیف آفیسر ملک شوکت حیات مجوکہ،حفیظ سعیدی ،مہر مزمل علی چدھرڑ،غلام احمد خان بھٹہ نمبردار،چوہدری اکرم خالد ارائیں،چوہدری غلام شبیر ارائیں ،شہباز مسیح،حسن معاویہ،ملک مظہر عباس ڈھڈی ،راؤ عمران مانی ،ملک خالد شفیق،حاجی مظہر حسین مرالی ،میاں حسن مشتاق سہو ،ناصر کمال خان ،راؤ محمد اسلم ذوالفقار،ناصر محمود گکھڑ،مہر عمران محمود اُترا،ملک احمد مہران ،محمد ندیم سیال،چوہدری امجد صابر،محمد اکرام،قمر منیر بدر،شعیب خان بھٹہ،معصب حیدر سرگانہ،کاشف محمود کیانی،زاہد خان بھٹہ اور دیگرنے خطاب کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر