ڈیرہ : قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن ، 8کروڑ سے زائد مالیت کی سرکاری اراضی واگذار

ڈیرہ : قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن ، 8کروڑ سے زائد مالیت کی سرکاری اراضی ...

سخی سرور (نامہ نگار) ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوٹ چھٹہ میں قبضہ مافیا کی شامت آگئی. ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازی ڈویڑن کی ہدایت پر قبضہ مافیا کا گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ڈائریکٹر انٹی کرپشن آغا علی عباس کی ہدایت پر انٹی کرپشن کی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی گئی ہے انٹی کرپشن نے کاروائی کرتے ہوئے چوٹی بالا چک بھرگڑہ کے علاقوں میں 4584 کنال سرکاری رقبے واگزار کرالیا گیا ڈائریکٹر انٹی کرپشن آغا علی عباس نے کہا کہ قبضہ مافیا عرصہ دراز سے (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

سرکاری رقبہ پر قابض تھے. جلال نواز ضامن شیر باز قائم سیوہ نبی بخش رسول بخش فقیر بخش اور دیگر قابض تھے. واگزار کرائے سرکاری رقبہ کی مالیت آٹھ کروڑ 23لاکھ روپے سے زائد ہے. تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازی ڈویڑن کی ہدایت پر سرکل آفیسر انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان ملک عابد حسین عاشق حسین نے ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوٹ چھٹہ چک بھرگڑہ چوٹی بالا کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے 4584 کنال سرکاری رقبہ کاروائی کرتے ہوئے واگزار کرالیا گیا. ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان ڈویڑن آغا علی عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں. واگزار کرائے گئے رقبے پر جلال نواز شیر باز ضامن قائم رسول بخش حسین بخش فقیر بخش اور دیگر عرصہ دراز سے قابض تھے. واگزار کرائے گئے سرکاری رقبہ کی مالیت آٹھ کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد ہے. ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن پنجاب کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہوا ہے. سرکاری رقبے کو ہر صورت واگزار کرایا جا رہا ہے. قبضہ مافیا کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی.

آپریشن

مزید : ملتان صفحہ آخر