منیر ضیاء کی عبوری ضمانت میں9 اپریل تک توسیع

منیر ضیاء کی عبوری ضمانت میں9 اپریل تک توسیع

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد خان اورمسٹر جسٹس مرزاوقاص رؤف پرمشتمل دو رکنی بنچ نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر منیر ضیاء کی عبوری(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

ضمانت میں9 اپریل تک توسیع کردی ہے ،درخواست میں چیئرمین، ڈی جی نیب اور انویسٹی گیشن آفیسر کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست گزار کا موقف ہے کہ ڈی جی نیب نے غیرقانونی طور پر وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں، نیب کی جانب سے کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں،کسی قسم کی کرپشن میں ملوث نہیں ہوں، نیب نے درخواست گزار کے حقیقی بھائی ندیم ضیاء کے خلاف متعدد انکوائریوں کا آغاز کر رکھا ہے،ندیم ضیاء پیراگون سٹی کا چیف ایگزیکٹو ہے، اس لئے درخواست گزار کو نیب کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے، نیب کے ساتھ تحقیقات کے لئے مکمل تعاون کے لئے تیار ہوں،درخواست ضمانت منظور کی جائے اور عدالتی فیصلے تک گرفتاری نہ کرنے کا حکم دیاجائے،نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی رقم مرکزی ملزم ندیم ضیاء نے درخواست گزارمنیر ضیاء کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کئے ،عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست گزار کی عبوری ضمانت میں 9اپریل تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

منیر ضیاء

مزید : ملتان صفحہ آخر