پی ایچ اے ملتان میں ریفرنڈم ‘ایمپلائزیونین 45ووٹ لیکر ونر

پی ایچ اے ملتان میں ریفرنڈم ‘ایمپلائزیونین 45ووٹ لیکر ونر

ملتان (سپیشل رپورٹر)پی ایچ اے ملتان میں سال 2019,20 کے لئے ریفرنڈم ہوا ، جس میں 690 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ، اور ایمپلائز یونین نے 45 ووٹو ں سے کامیابی حاصل کی اور باغبان یونین کو شکست ہوئی،جیت کے بعد صدر غفار احمد شاہد نے کہاکہ ملازمین بھائیوں کے(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

تعاون سے کامیابی حاصل ہوئی ،ملازمین کو مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ، جنرل سیکرٹری رانا خلیل نے کہاکہ کنٹریکٹ ملازمین کا مسئلہ بھی بورڈ آف ڈائریکٹر ز کی میٹنگ میں حل کرائینگے ، جیت کے جشن میں فرحاد منصور لابر، اشفاق سندھو ، بلال ہمڑ ، شاہ رخ بچہ ، چوہدری محمد صدیق، عمران نول ، مظہر ہانسلہ ، مظہر بوسن،مدثر قم ، شاہد صدیق ، واثق خان ، عمران بچہ ، عرفان خان ، خالد گجر ، رانا سجاد ، عدنان شکور ، فیصل شہزاد ، ارشاد بھٹی ، محسن سلیم ، مغیث سبحانی ، رانا نوید ، کریم نواز کریم بخش،شعیب ودیگر شریک تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر