جاپان میں کرائے چیمپئن شپ 2020 کابڑا ایونٹ ہوگا ،قونصل جنرل

جاپان میں کرائے چیمپئن شپ 2020 کابڑا ایونٹ ہوگا ،قونصل جنرل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں تعینات جاپان کے قونصل جنرل توشی کازو آئی سی مورو نے کہا ہے کہ جاپان میں کرائے چیمپئن شپ 2020 کا بڑا ایونٹ ہوگا جس میں پاکستان سے بھی کراٹے ٹیم کے ارکان شرکت کریں گے وہ اپنی رہائش گاہ پر سابق کراٹے چیمپئن کیتو توشی شینا کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے کے مطابق اظہار خیال کررہے تھے ۔عشائیے میں ڈپٹی قونصل جنرل سمیت سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے ارکان پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور اعلی شخصیات نے شرکت کی جاپان کے قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان اور خاص کر کراچی میں مارش آرٹ کے بہت چاہنے والے موجود ہیں شہر میں لڑکے اور لڑکیوں میں اس کھیل کا رجھان بڑھتا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ کراٹے ماسٹر کیتو توشی شینا کی سرپرستی میں اس کھیل کو پاکستان میں اعلی مقام ملیں گا ۔انہوں نے کہا کہ ان کا ملک خاص کر کراٹے ایسوسی ایشن پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے تعاون جاری رہے گا۔پاکستانی کھلاڑی اپنی صلاحیت کے سبب کراٹے سمیت دیگر ملکوں اورکلچرل کے شعبے میں مقام حاصل کرسکتے ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر