اٹلی گلوکاروں کا5 رکنی گروپ4 روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گیا

اٹلی گلوکاروں کا5 رکنی گروپ4 روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اٹلی گلوکاروں کا5 رکنی گروپ4 روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گیا،گلوکاروں میں 3 مرد فیبو لیپور،الیسنڈرو گلافو،لوجی نارویلو2 خواتین ثانیہ پگلیس اور ڈانیلا فلیسا دسبیڈری شامل ہے،گلوکاروں کے اس گروپ نے گزشتہ روزکراچی ناپا میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔اس سنگر گروپ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ بغیر کسی انسٹرومنٹس گانے گائے گا ،اس موقع پر گروپ کے ارکان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں پاکستان میں آکر بڑی خوشی ہوئی ہے یہاں لوگوں نے ان کا بھرپو ر استقبال کیا ہے اور وہ آئندہ بھی پاکستان آنے میں خوشی محسوس کریں گے،انہوں نے کہا کہ وہ دنیا کے 45 ممالک میں پرفارم کرچکے ہیں،انہوں نے کہا کہ ان کا کمال یہ ہے کہ وہ گانے کے وقت کسی قسم کا آلہ استعمال نہیں کرتے ہیں،اس لئے یہ منفرد کام ہے ،ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھانے شوق سے کھائیں گے،اگرچہ یہ کھانے مصالحے دار ہوتے ہیں ،لیکن اس کے ساتھ ساتھ ذائقہ دار بھی ہیں،انہوں نے کہا ثقافتی ورثے مہتا پیلس کا بھی دورہ کیا ہے اور وہ بہت متاثر ہوئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ فنکار کسی بھی ملک کے سفیر ہوتے ہیں ،ہمارا کام لوگوں میں خوشیاں اور محبت باٹنا ہے ،ایک دوسرے کے ملک میں فنکاروں کے تبادلے ہونا چاہئیے۔

Back to C

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر