ڈومینیک روسو دھابی گروپ آف کمپنیز کی سی ای او مقرر

ڈومینیک روسو دھابی گروپ آف کمپنیز کی سی ای او مقرر

کراچی (پ ر)دھابی گروپ آف کمپنیز نے ڈومینیک ایل روسو کو اپنا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈومینیک ایل روسو دو دہائیوں پر مبنی سرمایہ کاری کے انتظام، کارپوریٹ اسٹرکچرنگ اورملک گیر سطح پر مشاورتی کردار کی حامل ہیں۔ انہوں نے میرل لنچ کے نیویارک ہیڈکوارٹرز سے فنرا سیریز کی 7/63رجسٹرڈ نمائندہ کے طور پر سرمایہ کاری کے انتظام کے شعبے میں اپنے کیرئیر کا آغازکیا۔ بعد ازاں وہ جی سی سی میں پریکٹس اسٹریٹجی فرم بوز ایلن ہملٹن / بوز اینڈ کمپنی کی فنانشل سروسز میں آگئیں۔ جی سی سی میں گزشتہ دہائی کے دوران ڈومینیک ایل روسو نے خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک اور نیم سرکاری اداروں کو معاشی ترقی کی حکمت عملی، سرمایہ کاری کے معاملات اور پالیسی سازی سے متعلق امور پر مشاورت فراہم کی۔ ڈومینیک ایل روسو نے کولمبیا، ایم آئی ٹی اور ہارورڈ جیسی یونیوسٹیوں سے تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے کولمبیا یونیورسٹی سے اکنامکس۔ فلاسفی میں بیچلر آف آرٹس ، ایم آئی ٹی سے ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن اور ہارورڈ یونیورسٹی سے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر کیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر