شریف آباد سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 5ملزمان گرفتار
کراچی(کرائم رپورٹر)شریف آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 5رکنی گروہ کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔ایس ایس پی سینٹرل راؤ عارف اسلم کے مطابق ملزمان کسی بڑی واردات کی منصوبہ بندی کررہے تھے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار کیے گئے ملزمان خیر الامین ولد سید عالم، نورالامین ولد سید عالم، عمران ولد احترام،جہانزیب ولد اسلام الدین اورمحمد عمیر ولد شاہ نواز شامل ہیں ۔ملزمان سے اس سے قبل بھی گرفتار ہوکر ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں ۔