ڈاکٹرپرویز محمود قتل کیس ، 3گواہوں کے بیانات قلمبند

ڈاکٹرپرویز محمود قتل کیس ، 3گواہوں کے بیانات قلمبند

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں جماعت اسلامی کے ٹاؤن ناظم پرویز محمود کے قتل کیس میں اہم پیشرفت،عدالت نے مقدمے کے 20 گواہان میں سے 3 گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیئے ۔جمعرات کو انسداد دہشت گردی عدالت میں جماعت اسلامی کے ٹاؤن ناظم پرویز محمود قتل کیس کی سماعت کے موقع پرگواہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس نے مسعود کالا کو گرفتار کیا تو مجھے تھانے بلایا،عدالت نے استفسار کیا کہ جس ملزم کو تھانے میں دکھایا گیا تھا کیا وہ اس وقت موجود ہے، گواہ کا کہنا تھا کہ جی بالکل یہی وہ شخص ہے جو پولیس نے دکھایا تھا،پولیس افسران نے بتایا تھا کہ ملزم مسعود کالا نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر پرویز محمود پر فائرنگ کی،گواہوں میں مدعی مقدمہ سمیت پولیس افسران شامل ہیں ،عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 4 اپریل تک ملتوی کرد

Back to Conversion Too

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر