پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور آسٹریلین کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا چوتھا میچ آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں قومی ٹیم وائٹ واش کی ہزیمت سے بچنے کی جنگ لڑے گی۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے ابتدائی تین ون ڈے میچوں میں جیت حاصل کر کے ہی سیریز بھی اپنے نام کر لی ہے اور اب قومی ٹیم کی ’عزت بچاﺅ‘ مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ شعیب ملک کی قیادت میں قومی ٹیم سیریز میں پہلی کامیابی کی امید لئے میدان میں اترے گی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سیریز کیلئے قومی ٹیم کے مستقل کپتان سرفراز احمد، بابراعظم، شاداب خان اور فخر زمان سمیت متعدد کھلاڑیوں کو ورلڈکپ کے باعث آرام دیا گیا ہے تاکہ وہ میگا ایونٹ کیلئے بھرپور تیار ہو سکیں جبکہ اس سیریز میں محمد حسنین سمیت متعدد نئے کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔

مزید : کھیل