تھر کے سماجی رہنما حاجی سلیمان راہموں کی بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض سے ملاقات

تھر کے سماجی رہنما حاجی سلیمان راہموں کی بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض ...
تھر کے سماجی رہنما حاجی سلیمان راہموں کی بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض سے ملاقات

  

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر    )تھرپارکر کے معروف سماجی رہنما حاجی سلیمان راہموں نے اسلام آباد میں  بحریہ ٹاؤن   کے چیئرمین  ملک ریاض سے ملاقات کی ۔ حاجی سلیمان راہموں نے ملک ریاض کو تھر آنے کی دعوت دی  حاجی سلیمان راہموں نے ملک  ریاض کو صحرائے تھر کے  مسائل اور غریب تھری باشندوں کی مشکلات سے  آگاہ کیا  .

حاجی سلیمان راہموں نے ملک  ریاض کو تھر میں  قحط کی  تازہ صورتحال اور تھر میں جاری  قحط  سالی کے متعلق آگاہی دی حاجی سلیمان راہموں نےملک ریاض کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ  آپ تھر آئیں اور تھرپارکر کی غریب  عوام کو پیکیج دیں .

اس موقع پر  بحریہ ٹاؤن  کے چیئرمیں ملک ریاض نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کے تھر مجھے آنا ہے تھر کو مجھے پیکیج دینا ہے تھر سے اور تھرکی غریب عوام  سے مجھے پیار ہے ،تھر کو دبئی بنانے کا خواب پورا کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کے میں جلد تھرپارکر کا دورہ کروں گا ،تھر کے باشندوں  سے ملوں گا تھر کو تھر یونیورسٹی تھر میڈیکل یونیورسٹی سمیت دیگر پیکیج دے کر تھر پر غربت کی لکیر مٹاؤں گا ۔ ملک ریاض کا کہنا تھا کہ مجھ سے غریب تھر باشندوں کےلیے اور تھر کی ترقی خوشحالی کےلیے جو کچھ ہوسکا وہ میں انشاءاللہ ضرور کرونگا ۔ اس موقع پر حاجی سلیمان راہموں نے ملک ریاض کو سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ اجرک بھی بھی پہنائی .

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ