قومی ٹیم کو غلطیوں سے سیکھنا ہو گا: باؤلنگ کوچ

قومی ٹیم کو غلطیوں سے سیکھنا ہو گا: باؤلنگ کوچ
قومی ٹیم کو غلطیوں سے سیکھنا ہو گا: باؤلنگ کوچ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو غلطیوں سے سبق سیکھنا ہو گا، گلین میکس ویل اور ایرون فنچ جیسے بلے بازوں کیخلاف باؤلنگ کیلئے تجربہ درکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے ہاتھوں سیریز میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہا کہ گلین میکس ویل بیٹنگ کیلئے آئیں تو ابتدائی میں خطرناک انداز میں کھیلتے ہوئے مواقع دیتے ہیں اور اگر ان کا کیچ ڈراپ کر دیا جائے تو پھر رنز روکنا مشکل ہو جاتا ہے کیونکہ وہ ریورس اور پیڈل سوئپ سمیت غیر روائتی سٹروکس کیساتھ تیزی سے رنز بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

اظہر محمود نے ایرون فنچ کی عمدہ بیٹنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں سرے کاﺅنٹی میں ان کے ساتھ کھیل چکا ہوں اور اچھی طرح جانتا ہوں کہ اگر فنچ کا بیٹ چل پڑے تو روکنا مشکل ہو جاتا ہے، وہ اس وقت کیریئر کی بہترین فارم میں ہیں اور اچھی طرح جانتے ہیں کہ کہاں رکنا اور کہاں جارحانہ انداز اپنانا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گلین میکس ویل اور ایرون فنچ جیسے بلے بازوں کیخلاف باؤلنگ کیلئے تجربہ چاہیے اس لئے جنید خان نے دونوں کیخلاف عمدہ باﺅلنگ کی مگر محمد حسنین مشکلات کا شکار نظر آئے۔

مزید : کھیل