کیا بھارتی فوج نے خود ہی میزائل مار کر اپنا ہیلی کاپٹر تباہ کر لیا ؟ انتہائی حیران کن انکشاف منظر عام پر

کیا بھارتی فوج نے خود ہی میزائل مار کر اپنا ہیلی کاپٹر تباہ کر لیا ؟ انتہائی ...
کیا بھارتی فوج نے خود ہی میزائل مار کر اپنا ہیلی کاپٹر تباہ کر لیا ؟ انتہائی حیران کن انکشاف منظر عام پر

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ ماہ 26 فروری کو بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی اور بالا کوٹ کے مقام پر پے لوڈ گر ا کر فرار ہو گئے تاہم اگلے ہی روز پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیا لیکن بھارت نے ایک مرتبہ پھر سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس دوران پا ک فضائیہ نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے جن میں سے ایک کا ملبہ پاکستان میں گرا اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا گیا ۔

بھارتی میڈیا میں خبر نشر کی گئی کہ اس ڈاگ فائٹ کے دوران مقبوضہ کشمیر میں ایک ہیلی کاپٹر بھی گر کر تباہ ہواہے جس میں چھ افراد سوارتھے جو کہ سارے مارے گئے ہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کے دوران بھی واضح اعلان کیا تھا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں پاکستانی طیارے ملوث نہیں ہیں تاہم اب بھارتی میڈیا نے اس تحقیقات میں ہونے والی پیشرفت میں حیران کن انکشاف کر دیاہے ۔

بھارتی ویب سائٹ” دی اکنامک ٹائمز “ اور ” دی نیو انڈین ایکسپریس “ نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیاہے کہ بڈگام میں ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 وی 5 کے تباہ ہونے سے متعلق تحقیقات میں انکشاف ہواہے کہ جب یہ ہیلی کاپٹر سری نگر میں تباہ ہوا تو اس سے چند لمحے پہلے انڈین ایئر ڈیفنس میزائل چلایا گیا تھا ، ہیلی کاپٹرحادثے میں بھارتی ایئر فورس کے اہلکار اور ایک شہری سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

رپورٹ کے مطابق تحقیقات میں سب سے اہم پہلو ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کے آخری لمحات کو قرار دیا جارہاہے کہ شناخت کرنے والا سسٹم ” آئی ایف ایف “ اس وقت چل رہا تھا یا بند تھا اور دیگر صورت میں کونسا سسٹم کام چھوڑ گیا ۔تحقیقات کا اس وقت توجہ کا مرکز یہ پتا لگانا ہے کہ حفاظتی تہیں جن کا کام اثاثوں کی حفاظت کرناہے وہ ناکام ہو گئیں اور انہیں مستقبل میں کس طرح بہتر بناتے ہوئے اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکتا ہے۔اکنامک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ ذرائع کا کہناہے کہ وہ میزائل دراصل اسرائیلی ساختہ تھا جو کہ ایئر ڈیفنس الرٹ کے بعد ایکٹی ویٹ ہو گیاتھا ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں