حکومت کا ای پاسپورٹ کے اجراءکا اعلان

حکومت کا ای پاسپورٹ کے اجراءکا اعلان
حکومت کا ای پاسپورٹ کے اجراءکا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پرانے پاسپورٹ کا دور ختم، حکومت کی جانب سے نئی طرز کے پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان، روایتی ویزہ کے بعد اب ای ویزہ شروع کرنے کا فیصلہ، ای ویزوں کا اجراء2 ماہ کے اندر اندر شروع کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی جانب سے پاکستان میں نئی طرز کے پاسپورٹس کے اجراءکا اعلان کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ عشرت علی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت جلد ای ویزہ سروس کا آغاز کر دے گی۔بتایا گیا ہے کہ حکومت 2 ماہ کے اندر اندر ای ویزوں کے اجراءکے آغاز کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں ہوم ورک بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ای پاسپورٹ کی فیس روایتی پاسپورٹ کی فیس سے قدرے زیادہ ہوگی۔ تاہم پرانی طرز کے پاسپورٹ کا اجراءبند نہیں کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے روایتی اور ای دونوں طرز کے پاسپورٹس کا اجراءکیا جائے گا۔ ای پاسپورٹ کے ذریعے سیکورٹی فیچرز کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ جبکہ ای پاسپورٹ کے اجراءکا ایک اور اہم ترین مقصد غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان کی جانب راغب کرنا ہے۔