پاکستان تحریک انصاف دبئی کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریب

پاکستان تحریک انصاف دبئی کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریب
پاکستان تحریک انصاف دبئی کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریب

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان کے 79ویں یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف دبئی نے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں تحریک انصاف کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ 23 مارچ یوم پاکستان کی اس تقریب کے موقع پر پی ٹی آئی کی طرف سے کچھ لوگوں کو ان کی غیر معمولی سرگرمیوں اور مختلف شعبوں میں نمایاں کام کرنے والوں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی سندات سے نوازا گیا۔

پی ٹی آئی سے اعزازی سندات لینے والوں میں پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر چودھری خالد حسین، کاروباری شخص شبیر مرچنٹ، پی ٹی آئی کراچی کی نائب صدر زارا خان اور دیگر شامل ہیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی دبئی کے صدر عرفان افسر اعوان اور ڈاکٹر رحمینہ ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان کو بہترین قیادت ملی ہوئی ہے جس سے امید کی جاسکتی ہے کہ پاکستان مستقبل قریب میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں آجائے گا۔

مزید : عرب دنیا