پارک لین کیس ، آصف علی زرداری نے نیب کے سوالنامے کا جواب تیار کر لیا

پارک لین کیس ، آصف علی زرداری نے نیب کے سوالنامے کا جواب تیار کر لیا
پارک لین کیس ، آصف علی زرداری نے نیب کے سوالنامے کا جواب تیار کر لیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پارک لین کمپنی کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے نیب کے سوالنامے کا جواب تیار کر لیاہے جو کہ آئندہ ہفتے جمع کروایا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری نے اپنے جواب میں نیب کے دائر اختیار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاہےک ہ نیب نجی کمپنی کے معاملات پر کارروائی نہیں کر سکتا ہے اور نجی کمپنی سے متعلق سوالنامہ نیب اختیارات سے تجاوز ہے ۔آصف زرداری کا اپنے جواب میں کہناتھا کہ پارتھینون کمپنی کیلئے ڈیڑھ ارب روپے قرض کاعلم نہیں، محمد یونس،الطاف حسین میرے شراکت دارتھے،پارک لین کمپنی میں صرف 25 فیصد حصص کا مالک تھاجبکہ صدر بننے سے پہلے کمپنی ڈائریکٹر شپ سے مستعفی ہوا ۔

آصف زرداری کا اپنے جواب میں کہناہے کہ میرا اوربلاول کاپارتھینون کمپنی سے کوئی تعلق نہیں، پارک لین کمپنی میں چھوٹا شراکت دار ہوں، پارک لین کمپنی 1989 میں خریدی،اقبال میمن، کم عمربلاول،رحمت اللہ میرے شراکت دارتھے۔

مزید : قومی