نام ای سی ایل سے نکلتے ہی شہباز شریف نے کس ملک جانے کی تیاری پکڑ لی اور کب جا رہے ہیں؟ خبر آ گئی

نام ای سی ایل سے نکلتے ہی شہباز شریف نے کس ملک جانے کی تیاری پکڑ لی اور کب جا ...
نام ای سی ایل سے نکلتے ہی شہباز شریف نے کس ملک جانے کی تیاری پکڑ لی اور کب جا رہے ہیں؟ خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری مکمل کر لی ہے اور وہ آئندہ 72 گھنٹوں میں پاکستان سے روانہ ہو جائیں گے۔

نجی ٹی وی ”جی این این “ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف نے بیرون ملک جانے کی تیاری کر لی ہے اور آئندہ 72 گھنٹوں میں ان کی برطانیہ روانگی متوقع ہے۔ شہباز شریف ناصرف وہاں اپنا چیک کرائیں گے بلکہ اپنی فیملی کے اراکین سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور حمزہ شہباز شریف کی بیٹی کو بھی دیکھیں گے جبکہ اہم سیاسی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جیسے ہی شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دیا، تو انہوں نے بیرون ملک روانگی کی تیاریاں مکمل کر لیں۔

دوسری جانب وفاقی وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی باضابطہ طور پر شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نہیں نکلا لیکن قوی امکان ہے کہ جلد ہی عدالت کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

مزید : قومی