شعیب ملک آسٹریلیا کیخلا ف چوتھے ون ڈے سے باہر ، ان کی جگہ کپتان کون ہو گا ؟ جانئے

شعیب ملک آسٹریلیا کیخلا ف چوتھے ون ڈے سے باہر ، ان کی جگہ کپتان کون ہو گا ؟ ...
شعیب ملک آسٹریلیا کیخلا ف چوتھے ون ڈے سے باہر ، ان کی جگہ کپتان کون ہو گا ؟ جانئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں 80 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی تھی تاہم آج پاکستان چوتھا میچ کھیلنے جارہاہے جس میں شعیب ملک ان فٹ ہو کر باہر ہو گئے ہیں ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہاہے کہ چوتھے ون ڈے میچ میں شعیب ملک ان فٹ ہو کر باہر ہو گئے ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں کپتانی کے فرائض عماد وسیم انجام دیں گے جبکہ شعیب ملک کی جگہ سعد علی ڈیبیو کریں گے ۔

یاد رہے کہ تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 266 رنزبنائے تھے تاہم پاکستان کی ٹیم 186 بنانے میں ہی کامیاب ہو پائی تھی ۔

مزید : کھیل