بریگیڈئیر (ر) اعجاز احمد شاہ بھی وفاقی وزیر بن گئے، یہ کون ہیں اور پرویز مشرف کیساتھ کیا تعلق رہا؟ جانئے

بریگیڈئیر (ر) اعجاز احمد شاہ بھی وفاقی وزیر بن گئے، یہ کون ہیں اور پرویز مشرف ...
بریگیڈئیر (ر) اعجاز احمد شاہ بھی وفاقی وزیر بن گئے، یہ کون ہیں اور پرویز مشرف کیساتھ کیا تعلق رہا؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بریگیڈئیر (ر) اعجاز احمد شاہ کو وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور بنا دیا گیا ہے اور ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی تقرری کے بعد وفاقی کابینہ میں وزراء کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔ 
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بریگیڈئیر (ر) اعجاز احمد شاہ 2004ءسے 2008ءتک آئی بی کے سربراہ رہے اور ان کا شمار پرویز مشرف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا جبکہ 2008 میں انہوں نے آئی بی سے استعفیٰ دیدیا۔
بریگیڈئیر (ر) اعجاز احمد شاہ نے 2018ءکے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 ننکانہ سے حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ایڈوائس پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بریگیڈئیر (ر) اعجاز احمد شاہ کی تقرری کی منظوری دی اور نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے جبکہ ان کی تقرری کے بعد وفاقی کابینہ میں وزراءکی تعداد 25 ہو گئی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -