یکم اپریل سے پیٹرول کی قیمت میں کتنے روپے اضافہ ہونے کا امکان ہے؟ جان کر ہی آپ حیران پریشان رہ جائیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 91 پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سمری ارسال کر دی جس کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اوگرا نے یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 91 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کر دی ہے اضافے کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا ۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 11 روپے 91 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 17 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 65 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 50 پیسے اضافے کی سفارش کی ہے۔