پاکستان نے سعودی شہریوں کیلئے ویزا فیس ختم کر دی : فواد چوہدری

پاکستان نے سعودی شہریوں کیلئے ویزا فیس ختم کر دی : فواد چوہدری
پاکستان نے سعودی شہریوں کیلئے ویزا فیس ختم کر دی : فواد چوہدری

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان نے سعودی شہریوں کیلئے ویزے کی شرط اور فیس دونوں ختم کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کا کہناتھا کہ سعودی شہری پاکستان آ کر ایئر پورٹ سے ہی ویزا حاصل کر سکیں گے ، اس اقدام سے پاکستان میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور معیشت میں بہتری آئے گی ۔فواد چوہدری کا کہناتھا کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تذویراتی کے علاوہ ثقافتی تعلقات بھی ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان کے آنے پر پاک سعودی تعلقات میں گرمجوشی پیداہوئی ہے اور ولی عہد محمد بن سلمان نے خود کو پاکستان کا سفیر قرار دیاہے ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کا کردارقابل ستائش ہے، سعودی عرب میں مقیم 20لاکھ پاکستانیوں کاملکی معیشت میں اہم کردار ہے، سعودی عرب میں پاکستانی مجموعی ترسیالت زرکا ایک چوتھائی بھیج رہے ہیں۔

مزید : قومی