رائے دہندگان 31 مارچ تک اپنے ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پر یقینی بنائیں:الیکشن کمیشن
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رائے دہندگان کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ 31 مارچ 2019 تک اپنے ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پر یقینی بنائیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تبدیلی ووٹ کیلئے فارم نمبر 21 دفتر ضلعی الیکشن کمشنر اور دفاتر اسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرز میں جمع کروایا جاسکتا ہے، عوام کی سہولت کے پیش نظر دفاتر ہفتہ 30 مارچ اور اتوار 31 مارچ کو کھلے رہیں گے۔معلومات کیلئے شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کیا جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مزید معلومات کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ یا دفتر ضلعی الیکشن کمشنر سے رابطہ کریں۔