خاتون کا گھر آگ لگنے سے جل کر راکھ ہوگیا، اور پھر اس کی لاٹری لگ گئی

خاتون کا گھر آگ لگنے سے جل کر راکھ ہوگیا، اور پھر اس کی لاٹری لگ گئی
خاتون کا گھر آگ لگنے سے جل کر راکھ ہوگیا، اور پھر اس کی لاٹری لگ گئی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون کے گھر میں آتشزدگی ہوئی اور پورا گھر جل کر خاکستر ہو گیا لیکن ایک ماہ بعد ہی اس لٹی پٹی خاتون کو ایسی خوشخبری ملی کہ وہ گھر جلنے کا غم بھول گئی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس افسوسناک واقعے کی وجہ سے گھر سے بے گھر ہونے کے ایک ماہ بعد ’لی اینڈرا کلے‘ نامی اس خاتون کی ڈیڑھ لاکھ ڈالر (تقریباً 2کروڑ 11لاکھ روپے)کی لاٹری نکل آئی۔

امریکی ریاست آرکینسس کے شہر ویسٹ ہیلینا کی رہائشی اس خاتون نے ’ہیلینا کراسنگ کنوکو‘ نامی لاٹری کا ٹکٹ خرید رکھا تھا۔ لاٹری جیتنے کے بعد لی اینڈرا کا کہنا تھا کہ ”گھر جل جانے کے بعد میں ایک شیلٹر میں رہ رہی تھی جہاں رات کو اکثر بجلی نہیں ہوتی تھی۔ جس رات مجھے پتا چلا کہ میں لاٹری جیت چکی ہوں لیکن شیلٹر میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے میں اپنے ٹکٹ کا نمبر پڑھ کر تسلی نہیں کر سکی تھی۔ رات میں نے بے یقینی کی حالت میں گزاری اور اگلی صبح جب میں نے لاٹری ٹکٹ دیکھا تو مجھے اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہ آیا کہ میں واقعی لاٹری جیت چکی تھی۔ اب میں اس رقم سے نیا گھر اور گاڑی خریدوں گی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس