4 فٹ لمبا سانپ اپنی پتلون میں ڈالنے والا گرفتار

4 فٹ لمبا سانپ اپنی پتلون میں ڈالنے والا گرفتار
4 فٹ لمبا سانپ اپنی پتلون میں ڈالنے والا گرفتار

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک شخص کو جانور فروخت کرنے والے سٹور سے سانپ چرانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس شخص نے 4فٹ لمبا اژدھا کچھ ایسے طریقے سے چوری کیا کہ سن کر ہی آدمی کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کے شہر راک ووڈ میں واقع ’آئی لو مائی پیٹس‘ (I Love My Pets)نامی سٹور سے منظرعام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ شخص سانپوں کے پنجرے کے پاس آتا ہے اور اس میں سے اژدھا نکال کر اپنی پینٹ میں ڈال کر بڑے آرام سے سٹور سے نکل جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بعد ازاں جب سٹور کی انتظامیہ کو چوری کے بارے میں علم ہوا تو انہوں نے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج دیکھی جس میں چور نظر آ گیا۔ انتظامیہ نے واقعے کی پولیس کو رپورٹ کی جس نے کئی گھنٹے کی تلاش کے بعد چور کر پکڑ لیا۔ سٹور کی ملازم ایملی شیوے نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر بھی یہ واقعہ پوسٹ کیا۔ تاہم یہ واقعہ ملزم کی گرفتاری سے پہلے پوسٹ کیا گیا تھا جس میں ایملی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لوگوں کو ملزم کے متعلق اطلاع دینے کی درخواست کی تھی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس