متحدہ علماء بورڈ نے تمام مکاتب فکر ،مذاہب کے قائدین کا اہم اجلاس اتوار کو طلب کر لیا

متحدہ علماء بورڈ نے تمام مکاتب فکر ،مذاہب کے قائدین کا اہم اجلاس اتوار کو طلب ...
متحدہ علماء بورڈ نے تمام مکاتب فکر ،مذاہب کے قائدین کا اہم اجلاس اتوار کو طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ علماء بورڈ نے پاکستان علماء کونسل لاہور کے تعاون سے تمام مکاتب فکر اور مذاہب کے قائدین کا اہم اجلاس (اتوار کے روز  ) 31مارچ کو لاہور میں بلا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اجلاس کی صدارت متحدہ علماء بورڈ اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی کریں گے ، اجلاس کے بعد تمام مکاتب فکر اور مذاہب کے قائدین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ، اجلاس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے کوارڈینیٹر مولانا ضیاء الحق نقشبندی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ اجلاس میں ملک کے موجودہ حالات ، ہندو بچیوں کے قبول اسلام ، مولانا تقی عثمانی پر حملہ اور نیوزی لینڈ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔