حفیظ اللہ نیازی نے ن لیگ پر پیپلز پارٹی کو دھوکادینے کا الزام لگا دیا

حفیظ اللہ نیازی نے ن لیگ پر پیپلز پارٹی کو دھوکادینے کا الزام لگا دیا
حفیظ اللہ نیازی نے ن لیگ پر پیپلز پارٹی کو دھوکادینے کا الزام لگا دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے مشکل وقت میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا لیکن مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کو دھوکہ دیا۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا بڑا انوکھاواقعہ ہواہے کہ مسلم لیگ ن کو توڑا نہیں جاسکا ، مسلم لیگ ن متحدہے اورایک بڑی مستحکم پارٹی بن کر سامنے آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک نواز شریف کی خاموشی نے ہی فائدہ اٹھایا ہے اور جب خاموشی فائدہ اٹھارہی ہے توکیوں نہ اس کوجاری رکھا جائے ۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے مشکل وقت میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا لیکن مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کو دھوکہ دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ تینوں بڑی پارٹیوںسے گزارش ہے کہ وہ جوڑ توڑ کی سیاست ختم کرکے ملک کی بہتری کیلئے کام کریں۔

مزید : قومی