نواز شریف کی خاموشی سے ن لیگ کو کیا نقصان ہورہاہے ؟ مظہر عباس نے بتادیا

نواز شریف کی خاموشی سے ن لیگ کو کیا نقصان ہورہاہے ؟ مظہر عباس نے بتادیا
نواز شریف کی خاموشی سے ن لیگ کو کیا نقصان ہورہاہے ؟ مظہر عباس نے بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ نواز شریف کی خاموشی سے اگر ن لیگ کی پارٹی کو نقصان نہیں ہورہا تو پھر نواز شریف کو بولنے کی کیا ضرورت ہے ؟

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ اس وقت مسلم لیگ ن کو کوئی نقصان نہیں ہورہا، اگر نواز شریف باہر نہیں گئے تو ن لیگ تحریک انصاف کے متبادل کے طور پر ہمیشہ موجود رہے گی ۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی خاموشی سے اگر ن لیگ کی پارٹی کو نقصان نہیں ہورہا تو پھر نواز شریف کو بولنے کی کیا ضرورت ہے ؟ نواز شریف کے ڈاکٹرز نے ان کو آرام کا مشورہ دیاہے اوریہاں پر موجود جوڈاکٹر ز ہیں ان کی جانب سے بھی نواز شریف کوخاموشی کا مشورہ دیا گیاہے ، اس لئے نواز شریف کے کیلئے خاموشی ہی بہتر ہوگی ۔

مزید :

قومی -